عظیم پریم جی کی آر ایس ایس پروگرام میں شرکت

نئی دہلی ۔ /5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویپرو گروپ کے صدرنشین عظیم پریم جی نے آج دہلی کے قریب آر ایس ایس کی تقریب میں شرکت کی ۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ شرکت کا یہ مطلب نہیں کہ وہ آر ایس ایس کے نظریات کی توثیق کرتے ہیں ۔ اس پروگرام میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت بھی موجود تھے ۔ عظیم پریم جی نے کہا کہ بعض افراد کو یہ اندیشہ ہے کہ آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت کا مطلب ان کے نظریہ کی توثیق کرنا ہے ۔ انہوں نے اس دعوے کو مسترد کردیا ۔ راشٹریہ سیوا بھارتی نے جو سنگھ پریوار کا ایک ادارہ ہے یہ پروگرام منعقد کیا تھا ۔ کارپوریٹ شعبہ سے وابستہ دیگر شخصیتوں بشمول جی ایم آر گروپ صدرنشین جی ایم راؤ اور زی گروپ صدرنشین سبھاش چندرا بھی بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے ۔