عظیم اتحاد کے امیدوار کو کامیاب بنانے تلگودیشم قائدین کی اپیل

ٹی آر ایس جھوٹے اعلانات کے ذریعہ گمراہ کررہی ہے : پی وینو گوپال
شمس آباد ۔ 3 نومبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے محلات ویکر سکشن کالونی، پوچما گڈہ اور برہمن واڑی میں گھر گھر کا دورہ کرتے ہوئے تلگودیشم قائدین نے عظیم اتحاد کے امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ بی وینو گوپال تلگودیشم اسٹیٹ سکریٹری نے کہا کہ ٹی آر ایس قائدین نے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار حاصل کیا تھا اور اب دوبارہ جھوٹے اعلانات کے ذریعہ عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ کے سی آر نے ڈبل بیڈروم مکانات، تین ایکڑ اراضی، ہر گھر میں ایک ملازمت، مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات، پانی کی سربراہی تک ووٹ نہ مانگنے کا اعلان کیا تھا لیکن ان میں سے ایک بھی وعدے کی تکمیل نہیں ہوئی اس کے باوجود بلندبانگ دعوے کرتے ہوئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ راجندرا نگر حلقہ میں عوام کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عوام سے ووٹ مانگنے کا ٹی آر ایس کو کوئی حق نہیں ہے۔ ریاست کی ترقی صرف عظیم اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ آر گنیش گپتا آرگنائزنگ سکریٹری نے کہا کہ ٹی آر ایس صرف شعبدہ بازی میں مصروف ہے۔ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے خاندان کی فلاح و بہبود میں کے سی آر مصروف ہے۔ ملک کے واحد چیف منسٹر ہے جو سکریٹریٹ میں رہنے کے بجائے فارم ہاؤس میں رہتے ہوئے زبانی اعلانات کررہے ہیں۔ انتخابات میں عوام ہی انہیں سبق سکھائیں گے۔ عظیم اتحاد کامیاب ہوگی اور ٹی آر ایس کا دور ختم ہوجائے گا۔ ٹی آر ایس لیڈروں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ اس موقع پر محمد جہانگیر خان کوآپشن ممبر اسوسی ایشن صدر، کمار یادو، گیانیشور یادو، اجئے، حفیظ الدین، محمد امجد، سبھاش گوڑ، راما کرشنا، محبوب علی، مدھو، سرینواس کے علاوہ سینکڑوں تلگودیشم کارکن موجود تھے۔