عظیم اتحاد اکثریتی طبقہ کے خلاف : پری پورنا نندا

حیدرآباد 3 نومبر ( پی ٹی آئی ) بی جے پی لیڈڑ پری پورنا نندا نے آج الزام عائد کیا کہ کانگریس زیر قیادت عظیم اتحاد اکثریتی برادری کے مفادات کے خلاف کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صرف بی جے پی وہ جماعت ہے جو اکثریت اور اقلیت دونوں کے حقوق کا تحفظ کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد میں شامل جو جماعتیں ہیں وہ پہلے مجلس کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس نے بھی اکثریتی طبقہ کے مفادات کے مغائر کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عیم اتحاد کی جانب سے ووٹ بینک اور خوشامد پسندی کی سیاست کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثریتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے ۔ انہیں ایسی جماعت کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے جو ان کے حقوق کا تحفظ کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مفادات کے تحفظ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اقلیت کے مفادات کو نقصان پہونچایا جائے ۔ بی جے پی ایسی جماعت ہے جو تمام طبقات کے مفادات کا تحفظ کرسکتی ہے ۔