عطا پور راجندر نگر کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

شمس آباد ۔ یکم جنوری، (سیاست نیوز) راجندر نگر حلقہ کے ٹی آر ایس قائدین نے جی ایچ ایم سی راجندر نگر ڈپٹی کمشنر دشرتھ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں عطا پور اور راجندر نگر ڈیویژنس کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ٹی آر ایس قائدین نے دونوں ڈیویژنس میں برقی پولس، اسٹریٹ لائٹس، صاف صفائی و دیگر کاموں کو مکمل کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ دشرتھ ڈپٹی کمشنر نے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے مسائل کو حل کریں گے۔اس وفد میں محمد عبدالوحید عطا پور میناریٹی سیل صدر، سید مزمل احمد اپرپلی ایریا کمیٹی صدر، سید اسحاق الدین ، زین العابدین، محمد بابا، سمیر خان، محمد شوکت، سید تفضل احمد، محمد فیروز،محمد خواجہ اور دیگر موجود تھے۔