عصمت ریزی کی متاثرہ لڑکیوں کو 12 لاکھ کی امداد

حیدرآباد یکم مارچ (سیاست نیوز)حکومت تلنگانہ نے ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والی عصمت ریزی کی متاثرہ 12 لڑکیوں کیلئے بطور امداد 12 لاکھ روپئے کی منظوری دے دی ہے ۔ ذرائع کے بموجب ضلع نلگنڈہ کے منڈل پدا اورو کے حدود میں واقع 8 گریجن تانڈور میں عصمت ریزی سے متاثرہ 12 لڑکیوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے کے حساب سے حملہ 12 لاکھ روپئے کی رقمی منظوری دی گئی ہے اور مدکورہ منظورہ رقم کو گرلز پروٹیکشن فنڈ کے تحت اجراء کیا گیا ہے۔