بھنڈ ،23جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کی ایک عدالت نے نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے معاملہ میں قصور وارقراردیے گئے ایک شخص کو دس سال کی سزاسنائی۔ ضلعی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے اغوا کرکے لڑکی کے عصمت دری کے ملزم راجیوسنگھ چوہان کو کل دس سال جیل کی سزاسنائے جانے کے ساتھ دس ہزار روپئے کے جرمانہ کی سزاسنائی۔ استغاثہ کے مطابق دسمبر 2017کو نابالغ لڑکی گھر سے دوا لینے بازار گئی تھی کہ ملزم راجیوسنگھ چوہان نے اسے اغوا کیا اور اسکے ساتھ عصمت دری کی۔ اس کے بعد ملزم لڑکی کو لیکر گوالیار جا رہا تھا کہ اسے گرفتار کرلیا گیا۔