عصری تعلیم کے علاوہ دینی تعلیم کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اولاد کو معیاری زیور تعلیم سے آراستہ کرنا والدین کا اولین فریضہ ہے اور عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا اہتمام آج کے دور میں بے حد ضروری ہے تاکہ آنے والی نسلیں بھی دونوں جہانوں کی تعلیم سے فیضیاب ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائرکٹر ہدایہ جونیر کالج ، ہدایہ اسلامک انٹرنیشنل اسکول و تعلیمی ادارہ جات مہدی پٹنم جناب محمد ریاض الدین نے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آج مسابقتی دور میں معیاری تعلیم کا حصول بے حد ضروری ہے ۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہدایہ جونیر کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جہاں طلباء وطالبات کو عصری تعلیم کے علاوہ قرآن شریف تجوید کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ طلبہ اور اولیائے طلباء اپنی پسند کے مطابق ایم پی سی ، بی پی سی اور سی ای سی ذریعہ تعلیم کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ تجربہ کار فیکلٹی کی زیر نگرانی نیٹ اور جے ای ای کی مخصوص کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ کالج میں بنیادی سہولتوں کے ساتھ ساتھ عصری لیاب اور بہترین لائبریری قائم کی گئی ہے ۔ طلباء اورطالبات کو راحت پہنچانے کے لیے ایرکنڈیشن کلاسیس اور بس ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ کالج کے قیام کا سب سے اہم مقصد طلباء و طالبات کا عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی فراہم کرنا ہے ۔ طلبہ کی راست نگرانی کے لیے ہر کلاس میں سی سی ٹی وی کیمرے اور مائیک سسٹم نصب کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 040-23535233 ۔ 9100713339 پر یا راست ہدایہ جونیر کالج مہدی پٹنم پر ربط کریں ۔۔