عشرت کیس : سی بی آئی ضمنی چارج شیٹ پیش کرسکتی ہے

نئی دہلی۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں سی بی آئی کی جانب سے ضمنی چارج شیٹ بھی پیش کی جاسکتی ہے ، بشرطیکہ آئی بی افسران کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے قانونی رائے اندرون دس یوم موصول نہ ہوجائے ۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ اگر چارج شیٹ کی پیشکشی سے قبل قانونی رائے وصول نہیں ہوتی تو یہ ادارہ عدالت مجاز کو مطلع کرے گا کہ یہ معاملہ حکومت کے پاس زیرتصفیہ ہے اور مشتبہ آئی بی افسران کے نام شامل نہیں کئے جاسکے ہیں۔ توقع ہے کہ سی بی آئی اندرون 10 یوم اپنی چارج شیٹ داخل کرے گی جس میں گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی کے قریبی دوست امیت شاہ کا نام شامل نہیں ہوگا ۔