نئی دہلی ۔ 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے بی جے پی کی تنقیدوں کی پرواہ کئے بغیر کہا کہ وہ عشرت جہاں مقدمہ میں دوسرے حلفنامہ پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل درست ہے اور بحیثیت وزیر وہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ کانگریس ہیڈکوارٹر پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیرفینانس نے سابق معتمد داخلہ جی کے پلے کی جانب سے حلفنامے سے لاتعلق ہوجانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بھی مساوی طور پر ذمہ دار ہیں۔ پلے نے کہا تھا کہ حلفنامہ تبدیل کرنے کا فیصلہ سیاسی سطح پر کیا گیا تھا۔