عسکریت پسندوں کے حملے میں 11ہلاک

گوہاٹی۔/2مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام کے دو اضلاع میں جو بوڈو لینڈ ٹیریٹوریل ایڈمنسٹریشن علاقہ میں واقع ہیں، ایچ ڈی ایف بی ( ایس ) کے مسلح عسکریت پسندوں نے زبردست تشدد برپا کیا جس میں گیارہ افراد بشمول تین بچے ہلاک ہوگئے جبکہ گذشتہ شب سے جاری پرتشدد کارروائی میں دیگر تین افراد کے شدید طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ ایچ ڈی ایف بی ( ایس ) کے 20تا25مسلح عسکریت پسندوں نے بالا پاڈو موضع میں تین مکانات پر حملے کئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے سات افراد جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء آئی جی پی ایل آر بشنوئی نے بتایا کہ مہلوکین میں اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے دو بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔