عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشنس میںافغانوں کا عدم تعاون ، پاک آرمی کا دعویٰ

پشاور ۔29 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج کابل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس ملک کے مخدوش شمال مغربی قبائلی علاقوں میں جو افغانستان کی سرحد سے متصل ہیں، اس ملک کی جاریہ ملٹری مہم میں وہ تعاون نہیں کررہے ہیں۔ ’’ہمیں افغانستان سے وہ تعاون حاصل نہیں ہوا جس کی ہم ضربِ عضب آپریشن کی شروعات سے قبل توقع کررہے تھے،‘‘ ڈائریکٹر جنرل، انٹر سرویسز پبلک ریلیشنس میجر جنرل عاصم سلیم باجوا نے یہاں میڈیا کو یہ بات بتائی۔ دریں اثناء اسلام آباد کی اطلاع کے بموجب میجر جنرل باجوا نے کہا کہ طالبان کے خلاف جاری مہم میں تقریباً 1,150 عسکریت پسند ہلاک کئے جاچکے ہیں، اور ایسی باتوں کو مسترد کردیا کہ ہندوستان کے ساتھ سرحدی کشیدگیوں نے شاید دہشت گردوں کے خلاف آپریشنس کو متاثر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ مہم عسکریت پسندی کا مکمل صفایا ہونے تک جاری رہے گی۔