نئی دہلی۔سال2003کے ابھرتے کرکٹ ستارے عرفان پٹھان جو اچانک میدان سے غائب ہوگئے۔
ہاردیک پانٹیہ کے ستائش کرتے ہوئے اپنے کرکٹ مستقبل کے ڈھلان کے درد کا اظہار کیا۔عرفان پٹھان نے کہاکہ قابل کھلاڑی اپنے کھیل کا اسی وقت مظاہرہ کرسکتے ہیں جب انہیں ٹیم مینجمنٹ سے بھرپور تعاون ملے۔ا
نہوں نے انڈین کپتان ویراٹ کوہلی کی ستائش کی جنھوں نے ہاردیک پانٹیہ پر اپنا بھروسہ ظاہر کیاہے۔
پچھلے سال پانڈیہ نے اپنے کرکٹ کیریر کی شروعات کی ہے ۔ پانڈیہ نے چودہ سال قبل جس طرح بروڈا کے پٹھان نے اپنے کرکٹ کیریر کی شروعات کی تھی ٹھیک اسی طرح اپنے کھیل کا بھی آغاز کیاہے۔
ہاردیک پانڈیہ کو مل رہی مدد کے متعلق 32سال کے عرفان پٹھان نے کہاکہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کی مدد حاصل ہے۔
یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اب عرفان پٹھان نے اپنے کرکٹ کیریر کی شروعات کی تب سوارو گنگولی ٹیم کے کپتان تھے مگر 2007میں دھونی کپتا ن بن گئے۔
سال2008میں پٹھان کا ٹسٹ کیریر ختم ہوگیا اور 2012میں ونڈے کیریر اختتام پذیر ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق ایم ایس دھونی کے ساتھ پٹھان کے تعلقات ٹھیک نہیں تھے اور اسی دوران ان کے بولنگ بھی خراب چل رہی تھی۔ پٹھان نے کہاکہ بہتر مظاہرہ کے لئے کھلاڑی کو کپتان کا تعاون نہایت ضروری ہے۔