اجمیر شریف 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )صدر امریکہ بارک اوباماکی جانب سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے 803 ویں عرس شریف کے موقع پر خصوصی چادر پیش کی گئی۔ 6 روزہ عرس تقاریب کا آج پہلا دن تھا اور اس موقع پر سرخ رنگ کی چادر چڑھائی گئی۔خادم درگاہ شریف جناب سلمان چشتی کو امریکی سفیر متعینہ ہند رچرڈ ورما نے جمعرات کو دہلی میں یہ چادر حوالے کی تھی۔ آج انہوں نے درگاہ پر یہ چادر چڑھائی اور صدر امریکہ کا پیام پڑھ کر سنایا جس میں انہو ںنے کہا کہ ہمارا ایقان جو بھی ہو ‘ہمارے روایات جو بھی ہو‘ہمیں امن کا حصول یقینی بنانا چاہئے اور جہاں بھی تاریکی ہو وہاں روشنی پھیلانی چاہئے ۔ جہاں نفرت ہو وہاں محبت کے بیج بونا چاہئے ۔جناب سلمان چشتی نے بتایا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر نے بھی عرس تقاریب میں شرکت کی اور چادر چڑھائی ۔