یروشلم- اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کا خیال ہے کہ عرب اور کئی اسلامی ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات پہلے سے بہتر ہیں۔
مسٹر نتن یاہو نے بدھ کو یہاں غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں دی گئی ضیافت کے موقع پر یہ بات کہی۔انہوں نے کہا ‘‘اب زیادہ تر ممالک اسرائیل کی اہمیت کو قبول کرنے کے علاوہ ہمارے ساتھ تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں۔
واضح رہے اسرائیل اور چاڈ کے درمیان سفارتی تعلقات خراب رہنے کے بعد مسٹر نتن یاہو نے نومبر میں چاڈ کے صدر ادریس دیبی سے یروشلم میں ملاقات کی تھی۔
چند ہفتوں قبل انہوں نے عمان کا بھی دورہ کیا تھا۔
مسٹر نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی قبولیت کے تحت عالمی برادری کے نقظہ نظر میں تبدیلی آئی ہے ۔