عربی ڈپلومہ کورسس، عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلے

حیدرآباد ۔ 2 اگست (پریس نوٹ) عثمانیہ یونیورسٹی پریس نوٹ کے بموجب شعبہ عربی میں مندرجہ ذیل ڈپلومہ کورسس جونیر ڈپلومہ ان ماڈرن عربک، سینئر ڈپلومہ ان ماڈرن عربک اور پی جی ڈپلومہ ان عربک ٹرانسلیشن میں داخلے شروع ہوچکے ہیں اور فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 11 اگست اور دیرینہ فیس کے ساتھ 18 اگست مقرر ہے۔ مذکورہ بالا کورسس کیلئے علی الترتیب انٹرمیڈیٹ بغیر عربی سیکنڈ لینگویج، انٹرمیڈیٹ معہ عربی سیکنڈ لینگویج اور عرب ممالک سے گریجویشن یا غیر عرب ممالک سے ایم اے عربی کئے ہوئے طلباء داخلہ کے اہل ہوں گے۔ عرب دنیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی جس رفتار سے ترقی کرتی جارہی ہے اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا جتنا زیادہ استعمال بڑھتا جارہا ہے، ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے بے حد ضروری ہے کہ آن لائن ٹربل شوٹنگ کی سہولت عرب دنیا کو مہیا کریں۔ اس ضرورت کے پیش نظر ڈپارٹمنٹ آف عربک کے یہ ڈپلومہ کورسس اور بالخصوص ایم اے عربی کرنے والے طلبہ کیلئے پی جی ڈپلومہ ان ٹرانسلیشن بے انتہاء اہمیت کے حامل ہیں اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے حصول میں ممد و معاون رہیں گے۔ ہندوستان میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں، مثلاً گوگل، کیپٹل آئی کیو، مہندرا ستیم وغیرہ میں ترجمہ اور مراسلاتی خدمات پر مامور ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-27682298 یا 9440736311 پر ربط کریں۔