حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : پروفیسر شرت کمار نظام کالج نے ملک عراق سے تعلق رکھنے والے ڈپارٹمنٹ آف تھیٹر آرٹس نظام کالج کے طالب علم مصطفی راشد حجازی کی جانب سے ہندوستان اور عراق کے درمیان باہمی تعلقات ، مذہبی روا داری اور کلچر پر مبنی مرتبہ کتاب بعنوان ’ ہیجازیت ‘ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مصطفی راشد حجازی کی گرانقدر مختصر اور مفید کتاب کی بھر پور ستائش کی ۔ ان خیالات کا اظہار آج وہ پریس کلب بشیر باغ میں عراق سے تعلق رکھنے والے نظام کالج کے طالب علم مصطفی راشد کی مرتبہ کتاب ’ حجازیت ‘ کی رسم اجراء کی تقریب سے کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مصطفی راشد حجازی نے اپنی مرتبہ کتاب حجازیت میں جس انداز سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے وہ یقینا قابل مبارکباد ہیں ۔ انہوں نے طالب علم مصطفی راشد میں موجود پوشیدہ خوبیوں اور صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر نظام کالج سے تعلق رکھنے والے پروفیسر سدھاکر ، ڈاکٹر رام داس ، ڈائرکٹر مسٹر بی این یادگیری ، عراق کے مسٹر امین ذوالنون احمد نے مخاطب کرتے ہوئے مصطفی راشد حجازی کی کتاب کو بہترین انداز میں پیش کرنے پر ستائش کی اور انہیں مبارکباد دی ۔ اس موقع پر نظام کالج سے وابستہ مختلف لکچررس ، ڈاکٹرس اور دیگر عملہ کے علاوہ نظام کالج سے تعلق رکھنے والے مقامی اور عراقی طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔