عراق کے بارے میں امریکی عوام کو ابتداء ہی سے گمراہ کرنے کا انکشاف

نیویارک۔ 15؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ خفیہ دستاویزات وکی لیکس کے بموجب امریکی عوام کو ابتداء ہی سے عراق کے بارے میں گمراہ کیا جاتا رہا ہے۔ 15 سال سزائے قید بھگتنے والے مخالف خفیہ معلومات ویب سائیٹ وکی لیکس نے بڑے پیمانے پر امریکی تاریخ کا افشاء کیا ہے۔ روزنامہ ’نیویارک ٹائمس‘ کے اداریہ میں آج تحریر کیا گیا ہے کہ روزنامہ کے خیال میں اس کی کارروائیوں سے قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، تاہم ایسے اندیشے پیدا کئے جارہے ہیں جن کا ازالہ کرنا روزنامہ اپنا فرض سمجھتا ہے۔ عراق پر امریکی حملہ کے بعد وہاں پر فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا ہے، لیکن اس کی خبریں امریکی فوج کے عراق سے تخلیہ تک منظر عام پر نہیں آسکیں۔ امریکی فوج کے عراق سے تخلیہ کے بعد فرقہ وارانہ تشدد کی خبریں شائع ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ ایسا ظاہر کیا جارہا ہے، جیسے امریکی فوج کی موجودگی فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکے ہوئے تھی جو پوری طرح غلط ہے۔