عراق کی انسٹاگرام ماڈل کو چلتے کار میں گولی مار کر ہلاک کردیاگیا۔ویڈیو

انسٹاگرام پر ان کے 2.7ملین فالور تھے’’ لائف اسٹائیل کی وجہہ سے نشانہ بنایاگیاہے‘‘
بغداد۔ عراقی ماڈل اور انسٹاگرام پر چھائے رہنے والی تارہ فریس مرکزی بغداد میں گولی مار کرہلاک کردیاگیا‘ جس کے بعد سے سوشیل میڈیا حلقوں میں غم کا ماحول چھا گیا ہے۔

راجدھانی کی سارہ کیمپ ضلع میں جب وہ گاڑی چلاتے ہوئے جارہی تھی اس وقت 22سالہ فریس حملے کے بعد ہوئی موت کی داخلی وزارت کے جمعرات تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

انسٹاگرام پر ان کے 2.7ملین فالور تھے’’ لائف اسٹائیل کی وجہہ سے نشانہ بنایاگیاہے‘‘۔

وہ مختلف قسم کے لباس‘ بالوں کا انداز ‘ٹاٹوس پر مشتمل تصوئیریں انسٹاگرا م پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے دل ودماغ پر حکومت کرتی تھیں

https://www.instagram.com/p/BoPEA3SF0U7/?utm_source=ig_embed

ان کے مداحوں میں سے ایک نے کہاکہ ’’ عراق میں ایک اوردل دہلادینے والی موت کی اطلاع کے بعد کافی مایوس ہوگیاہوں۔ تارہ فریس ایک ماڈل اور سوشیل میڈیا پر کافی مقبول کودن کے اجالے میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ ہیش ٹیاگ بغداد‘‘۔

ایک اور نہ کہاکہ ’’ ایک جوان عراقی ماڈل اپنے زندگی کالطف لے رہی تھی اور اپنی زندگی سے دوسری لڑکیوں کی طرح محبت کرتی تھی۔ حادثاتی طور پر اس کو گولی مارکر دہشت گردوں نے ہلاک کردیا۔ اس خبر سے میں نہایت دلبرداشتہ ہوں‘‘۔

https://www.instagram.com/p/Bk5VkvAFpbF/?utm_source=ig_embed

تیسرے ٹوئٹ میں کہاگیاکہ’’اس جمعرات یہ تارہ تھی۔ اگلے جمعرات کو کون ہوگا؟‘‘۔عراق میں ترقی پسند سونچ کے حامل احمد البشر جنھیں موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد اردن میں روپوشی کی زندگی گذار رہے ہیں نہ فریس کے قتل کی مذمت کی‘ وہ عراق کے کرداستان میں رہتے ہیں او ربغداد بہت ہی کم سفر کرتے ہیں۔