عراق پر شام میں امریکی اتحاد کے فضائی حملوں سے 50 شہری ہلاک

واشنگٹن ۔ /29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے کہا کہ مزید 50 شہری امریکی زیرقیادت اتحاد کے فضائی اور توپ خانے کے حملوں سے عراق اور شام میں مزید 50 شہری ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اس طرح اگست 2014 ء سے اب تک امریکی زیرقیادت اتحادی افواج کی نادانستہ فضائی فائرنگ کے نتیجہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی جملہ تعداد 735 ہوگئی ۔ دولت اسلامیہ کے حملوں سے 185 شہری ہلاک ہوئے جن میں سابقہ مہینوں میں ہلاک ہونے والے شہری بھی شامل ہیں ۔ حال ہی میں /14 جولائی کو 10 شہری دولت اسلامیہ کے سرنگ دھماکے سے موصل میں ہلاکے ہوئے تھے ۔ فوج کے بموجب تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے تاکہ شہریوں کو نقصان نہ پہونچ سکیں ۔ اس کے باوجود آج مزید 50 شہری ہلاک ہوئے ۔