’’عراق میں پرتشدد پر ایران ذمہ دار ہو گا‘‘

واشنگٹن۔12 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ عراق میں ہوئے حالیہ پْرتشدد واقعات میں امریکی تنصیبات یا کسی امریکی شہری کو نقصان پہنچانے میں اگر ایران نواز ملیشیا ملوث ہوئی تو اْس کی ذمہ داری ایران پر عائد کی جائے گی۔ گزشتہ چند ایام کے دوران عراق میں خطرناک حملے کئے گئے ہیں۔
جن میں بصرہ میں امریکی قونصل خانے اور بغداد میں امریکی سفارت خانے کے احاطے کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران ایسے حملوں کی روک تھام کیلئے اپنی حامی اْس ملیشیا کو کنٹرول نہیں کر رہا، جس کی تربیت سازی میں وہ شریک رہا ہے۔