عراق میں خودکش بم حملہ ‘19زخمی

کرکک۔یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خودکش بم حملہ جس کا نشانہ کرکک کا ایک گودام تھا جہاںبیالٹ باکسیس رکھے جاتے تھے‘19افراد زخمی ہوگئے ۔ جن میں 9ملازمین پولیس اور 6 انسداد دہشت گردی شعبہ کے ملازمین شامل ہیں ۔ خودکش بم بردار ایک کار میں سوار ہوکر آیا تھا اور گودام کے قریب اُس نے دھماکہ کردیا ۔ عمارت کو اس دھماکہ سے نقصان پہنچا ۔ گورنر کرکک شمالی راکن الظہوری نے کہا کہ عراق کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ شیعہ عالم دین مقتدالصدر کے حامیوں کو عراق میں اکثریت حاصل ہوئی ہے ۔