عراق میں امریکی پیشرفت کا ٹرمپ کا ادعا

واشنگٹن۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج عراق میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور امریکہ جنگ میں خوف ناک دہشت گرد دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ زدہ ملک میں پیشرفت کررہا ہے۔ ارکان سنیٹ اور ان کی بیویئوں نے ٹرمپ کے اعزاز میں استقبالیہ ترتیب دیا تھا۔ اس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجی ایسی جنگ کررہے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور ان کی جنگ کے نتائج بھی اچھے برآمد ہورہے ہیں۔ وہ ہر شخص کو اس سے واقف کروادینا چاہتے ہیں۔