عراق بحران سے ہندوستانی شیر مارکٹ میں گراوٹ

ممبئی ۔ /13 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں بڑھتی خانہ جنگی نے ہندوستانی شیر مارکٹ کو متاثر کردیا ہے ۔ شیئرز اور روپئے کی قدر میں گراوٹ درج کی گئی ہے جبکہ جمعہ کے دن خام تیل کی قیمت میں 115 ڈالر کا اضافہ ہوا جو 9 ماہ کے دوران سب سے زیادہ اضافہ متصور کیا جارہا ہے ۔ اس سے ہندوستان کی معیشت کیلئے مشکل ترین حالات پیدا ہوسکتے ہیں ۔ جہاں مہنگائی اور افراط زر پر قابو پانے کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے ۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے ہندوستانی معیشت کو لاحق خطرہ کا اشارہ شیئر مارکٹ میں ہونے والی گراوٹ سے ملتا ہے ۔