لندن۔23 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق ،شام اور غزہ کیلئے بین الاقوامی ترقی کے محکمے نے مجموعی طورپر 630 ملین پونڈ نقد امداد کاوعدہ کیا ، اس میں سے شام میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کیلئے 600 ملین پونڈ دئے جائیں گے جس میں سے شام کے اندر کام کرنے والی چیریٹیز کو 299 ملین پونڈ اور اس ریجن میں کام کرنے والی چیریٹیز کو ان کاموں کیلئے جن سے کم وبیش 1.5 ملین افراد کو صاف پانی تک رسائی حاصل ہوسکے 292 ملین پونڈ دئے جائیں گے۔ 2013 کے دوران 5.2 ملین پونڈ مالیت ماہانہ کی بنیاد پر خوراک اورامدادی پیکیچز فراہم کئے گئے جس سے سے کم وبیش 6 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچا ، غزہ میں موجودہ بحران کے آغاز کے بعد سے 17 ملین پونڈ کی امداد فراہم کی گئی
جس میں 3 ملین پونڈ عالمی خوراک پروگرام کے تحت ،6 ملین پونڈ اقوام متحدہ کی امداد ی اور ورک ایجنسی کی جانب سے اور 3 ملین پونڈ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کی جانب سے فراہم کئے گئے۔عراق میں انسانوں کی جانیں بچانے کیلئے ہنگامی امدادی پیکیج حاصل کرنے کیلئے 13 ملین پونڈ فراہم کئے گئے جس میں 75 ہزار افراد کیلئے ہنگامی امداد کی فراہمی کیلئے 2 ملین پونڈ ،ڈی ایف آئی ڈی کی ریپڈ ریسپانس فیسیلٹی کے ذریعے3 ملین پونڈ اور بین الاقوامی ریڈکراس کی جانب سے 2.5 ملین پونڈ کی امداد شامل تھی۔