کردسیاسی قائد نہ وزیر اعظم کے عہدے کے لئے شیعہ لیڈرعادل عبد المہدی کا نام پیش کیاتھا۔
عراق۔ ملک کے قانون ساز ادارے نے سینئر کردسیاست داں برحام صالح کو عراق کے نئے صدر کی حیثیت سے منتخب کرلیا ہے۔ ملک کی نگرانی میں چل رہے ٹیلی ویثرن نے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔
صالح کردستان کی علاقائی حکومت کے سابق وزیراعظم ہیں‘ اس کے علاوہ عراق کی فیڈرل حکومت کے سابق نائب وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ دو کرد پارٹیوں کے درمیان بیس ناموں میں سے انتخاب کے لئے دباؤ پر تنازعات کے دوران منگل کے روز صالح کا انتخاب عمل میں آیا ۔
صالح نے اپنے حلیف فواد حسین کے مقابلہ 219ووٹ لئے اور انہیں22ووٹوں سے شکست دی۔شیعہ قانون سازحامد ال موسوسی نے بتایا کہ اجلاس اس لئے تعطل کاشکار ہوگیاتھا کیونکہ کردستان ڈیموکرٹیک پارٹی اور پیٹراٹیک یونین برائے کردستان کے درمیان واحد امید وار کو لے کر ایک رائے قائم نہیں ہورہی تھی۔
نئے صدر کے پاس اب پندرہ یوم کا وقت ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل کے لئے وسیع پارلیمانی بلاک تیار کرے۔
اس سے قبل غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق2003میں عراق کی صدارت اور امریکی مزاحمت کاروں کے درمیان میں معاہدہ طئے پایاتھا کہ جہاں وزیراعظم شیعہ اور پارلیمنٹ اسپیکر سنی ہونگے
ْخبر رساں ایجنسی رائٹرس کے مطابق کردسیاسی قائد نہ وزیر اعظم کے عہدے کے لئے عادل عبد المہدی کا نام پیش کیاتھا۔