عراقی کردستان کا ایران سے مضبوط تعلقات استوار کرنے کا اعلان

لندن ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے خودمختار علاقے کردستان نے ایران سے تعلقات مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے،دوسری جانب عراقی کرد فورسز نے سنجار علاقے کو داعش سے چھیننے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،جرمنی کابینہ میں عراقی کرد پیش مرگہ فورسز کی تربیت کیلئے 100 فوجیوں کو عراق بھیجنے کے معاملے پراتفاق ہو گیا ہے،تفصیلات کے مطابق کردستان کے وزیر اعظم ننیچیران ادریزبرزانی کا کہنا ہے کہ تہران اور اربیل کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔