اقوام متحدہ ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے قاصد برائے عراق نے عراق کے سیاسی قائدین پر زور دیا کہ وہ مابعد انتخابات دھماکو صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے جس میں فرقہ وارانہ مسائل زیادہ ہیں، انہیں حل کرنے اور پوری قوم کو متحد رکھنے کیلئے ’’متحد اور طاقتور‘‘ حکومت تشکیل دینے میں مدد کریں۔ اس ضمن میں مذکورہ قاصد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ سب سے کم انتخابی نتائج والے ملکی حصہ کو نظرانداز نہ کرتے ہوئے اسے بھی حکومت میں شامل کریں جو پارلیمانی انتخابات میں حاصل ہوئے تھے۔ مسٹر کوبیس نے کہا کہ عوامی نمائندگی سب کیلئے انصاف، جمہوری طرز حکومت کی جوابدہی کا احساس، بہتر حکومتی انداز جس میں بدعنوانیاں نہ ہوں، بے قاعدگیاں، معاملین فرقہ پرستی سے پاک، وطن سے محبت وغیرہ جیسے مسائل پر بھرپور توجہ دی جانی چاہئے۔ امریکی سامراج کے عراق پر 2003ء کے قبضہ کے بعد عراق میں یہ چوتھا الیکشن ہے جو 12 مئی کو ہوا۔ علاوہ ازیں عراق دولت اسلامیہ دہشت گردوں سے پاک ہونے کا دعویٰ ڈسمبر 2014ء میں کرنے کے بعد اس کامیابی کو عراق کی پہلی کامیابی گردانا جارہا ہے۔ العبادی نے ہائی پاور کمیشن برائے الیکشن کے الزامات پر انتخابی بدعنوانیوں پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ مسٹر کوبیس نے اس بات پر زور دیا کہ تمام الزامات کو اہمیت دیتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے ماہرین سے رجوع کرتے ہوئے رائے حاصل کی جائے گی۔ دوسری طرف نکی ہیلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر۔ عراقی حکومت کی جمہوریت کو برقرار رکھنے، عوام میں اتحاد برقرار رکھنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کا بھرپور تعاون کرے گا۔