حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد یونس مینجنگ ٹرسٹی عذرا مسعود ایجوکیشنل چیارٹیبل ٹرسٹ کی اطلاع کے بموجب تمام اسٹوڈنٹس جو اسکالر شپ کے لیے درخواست دے چکے ہیں ان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 13 مارچ بروز جمعہ چھ بجے شام محبوب حسین جگر ہال اندرون روزنامہ سیاست میں اسکالر شپ کی تقسیم جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی صدارت میں عمل میں آئے گی ۔ تمام اسٹوڈنٹس سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ وقت پر حاضر رہ کر اسکالر شپ کے چیکس حاصل کرلیں ۔۔