وزیر اعظم کا بیرون ممالک جھوٹا دعویٰ ، سی وینکٹ ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔24نومبر(سیاست نیوز)ہندوستان میںروداری کے متعلق بیرونی ممالک کے دوروں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات کی سختی کیساتھ مذمت کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ نریندر مودی بیرونی ممالک کے دوروں کے موقع پر ہندوستان میں روداری کا دعویٰ پیش کررہے ہیںجبکہ ہندوستان بھر کا دانشور طبقہ دادری‘ سون پیٹ ‘ مظفر نگر جیسے واقعات کے بعد ہندوستان میںبڑھتی عدم رواداری اور فرقہ پرستی کے خلاف اپنے قومی ایوارڈس واپس کرنے پر مجبور ہیں۔ آج یہاں سی پی آئی پارٹی ہیڈ کوارٹر مخدوم بھون میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ مرکز میںنریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے لیکر اب تک مسلم اقلیت‘ عیسائی اور دلتوں پر بڑھتے مظالم خود اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہندوستان میں عدم روداری نے شدت پکڑی ہے جو قومی سالمیت کے لئے سنگین خطرہ بھی ہے۔چاڈا وینکٹ ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی کو بیانات دینے کے بجائے عدم رواداری کے واقعات میںاضافے پر کنٹرول کرنے کا مشورہ دیا۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے ورنگل ضمنی انتخابات کے نتائج کو عوامی فیصلہ قراردیتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر نے ورنگل ضمنی انتخابات کے دوران جو مقامی عوام سے وعدے کئے ہیںان کی تکمیل بھی چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزیدکہاکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کسانوں کے مسلئے پر بڑے پیمانے کا احتجاجی لائحہ عمل تیار کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کسانوں کی خودکشی کے واقعات میںاضافہ تلنگانہ کی ترقی میںسب سے بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے۔ کسانوں کے مسئلے پر یکم تا6ڈسمبر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگرام منعقد کرے گی۔