عدلیہ میں اصلاحات کے مطالبہ پر نیائے یاترا

نئی دہلی ۔ /29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی میں راج گھاٹ سے کل ایک منفرد نوعیت کی نیائے یاترا ( جسٹس مارچ) نکالی جائے گی ۔ منتظمین نے یہ انتباہ دیا ہے کہ اگر تیز رفتار اور دیانتدارانہ انصاف رسانی نظام کو یقینی نہیں بنایا گیا تو ملک گیر سطح پر ستیہ گرہ شروع کردی جائے گی ۔ ملک بھر میں فورم فار فاسٹ جسٹس کے 100 مراکز قائم ہیں ۔عاجلانہ انصاف  رسائی نظام کے مطالبہ پر پہلے مرحلہ میں کشمیر سے کنیا کماری اور کچھ سے کولکتہ تک 35 روزہ طویل مارچ (یاترا) نکالی جائے گی ۔ جس کے دوران ہزارہا دیہاتوں ، ٹاؤنس اور شہروں میں عوام کیلئے تیز رفتار اور دیانتدارانہ انصاف کی فراہمی کا پیام دیا جائے گا ۔ صدرنشین فورم فار فاسٹ جسٹس مسٹر بھگوان جی ریان جی نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ نیائے یاترا کے اختتام پر /4 مارچ کو جنتر منتر نئی دہلی میں دو روزہ قومی کنونشن بھی منعقد کیا جائے گا ۔