عدلیہ مداخلت کرے گی چیف جسٹس جموں و کشمیر ہائیکورٹ

جموں ۔ /28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف جسٹس جموں و کشمیر ہائیکورٹ جسٹس این پال وسنت کمار نے آج کہا کہ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی تو عدلیہ کو مداخلت کرنی پڑے گی ۔ انہوں نے یہاں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوجائے تو عدلیہ مداخلت کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کو پھر ایک مرتبہ مداخلت کرتے ہوئے حکومت جموں و کشمیر سے یہ کہنا پڑا کہ موبائیل کورٹس  قائم کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عدالتوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت سے 38 موبائیل کورٹس قائم کرنے کیلئے کہا گیا لیکن کوئی اقدامات نہیں ہورہے ہیں۔