عثمان ساگر و حمایت ساگر میں لیک پولیس اسٹیشنوں کا افتتاح

حیدرآباد ۔ /24 مئی ( پریس نوٹ) تلنگانہ کے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی اور وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے عثمان ساگر(گنڈی پیٹ) اور حمایت ساگر میں ایک پولیس اسٹیشنس کا افتتاح کیا ۔ حلقہ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے وشویشور ریڈی‘ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیرمین سوامی گوڑ‘ ضلع رنگاریڈی کے مجسٹریٹ و کلکٹر رگھونندن راؤ ‘ سائبرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند‘ حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی) کے مینجنگ ڈائرکٹر ایم جگدیشورریڈی ‘ منیجنگ ڈائرکٹر ایس پربھاکر شرما ‘ ڈائرکٹر (ٹکنیکل) جی رامیشورراؤ‘ ڈائرکٹر (آپریشنس) پی وجئے کمار سی جی ایم (انجینئرنگ) ٹرانسمیشن سرکل بھی موجود تھے ۔