حیدرآباد 17 اگسٹ (پریس نوٹ) ڈائرکٹوریٹ آف اڈمیشنس عثمانیہ یونیورسٹی کے پریس نوٹ کے بموجب ایم اے فارسی سال اول میں داخلوں کے لئے مشاورت دوم Second Counselling ، 18 اگسٹ 2.30 بجے دن ڈائرکٹوریٹ آف اڈمیشنس عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس مقرر ہے۔ وہ طلباء و طالبات جو مشاورت اول، فرسٹ کونسلنگ میں کسی وجہ سے شریک نہ ہوسکے ہوں ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے تمام ضروری اسنادات، 4 عدد فوٹوز اور مقررہ فیس کے ساتھ مقام مذکورہ پر حاضر ہوں تاکہ داخلہ پانے میں آسانی ہو۔ نوٹ: وقت کی پابندی لازمی ہے تاخیر سے آنے پر داخلہ سے محرومی ہوسکتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے صدر شعبہ فارسی ڈاکٹر محمد اشفاق چاند سے فون نمبرس 9885212405 ، 9346950854 پر ربط کریں۔