حیدرآباد 25 فروری (سیاست نیوز) پروفیسر جی رام ریڈی سنٹر فار ڈسٹینس ایجوکیشن (پی جی آر آر سی ڈی ای) نے سنٹر ہذا کے پوسٹ گرائجویشن کورس جیسے ایم اے، ایم ایس سی اور ایم کام کیلئے ادخال فیس کی آخری تاریخ میں 6 مارچ تک توسیع کیا ہے۔ ڈائرکٹر سنٹر ایچ وینکٹیشورلو نے بتایا کہ یو جی اور پی جی کے تمام کورسیس کیلئے انٹرنل اسٹائنمنٹ داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 فروری مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح اُنھوں نے بتایا کہ ایم پی اے فرسٹ سمسٹر کے امتحانات کا آغاز 23 اپریل سے ہوگا۔ جبکہ ایم بی اے اسائنمنٹ داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ رابطہ کلاسیس کا آغاز مارچ کے پہلے ہفتہ سے شروع ہوں گے۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.oucde.net ملاحظہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔