حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی میں 26 جون کو خانگی ملازمتوں کے لیے انٹرویوز کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ کیمپس میں ماڈل کیرئیر سنٹر پر صبح 9-30 سے 2 بجے کے درمیان پرائیوٹ پلیسمنٹ مہم چلائی جارہی ہے ۔ یہ خصوصی پلیسمنٹ مہم نیشنل کیرئیر سرویس ڈپارٹمنٹ آف ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ ، وزارت لیبر اور روزگار اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے چلائی جارہی ہے ۔ جہاں صرف ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کیلئے انٹرویوز ہوں گے ۔۔