حیدرآباد 5دسمبر(یواین آئی ) عثمانیہ یونیورسٹی میں پولیس لاٹھی چارج کے خلاف اے بی وی پی نے تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کے آج بند کی اپیل کی ۔ بند کے سبب عثمانیہ یونیورسٹی اور جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے حدود کے تمام کالجس کے 5اور6دسمبر کو منعقدہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ۔ اے بی وی پی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ سرکاری محکمہ جات میں مخلوعہ تقریبا ایک لاکھ ملازمتوں پر تقررات کرے ۔اے بی وی پی ریاستی سکریٹری ایل ایپا نے تمام تعلیمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ بند کے سلسلہ میں تعاون کریں ۔اے بی وی پی کے کارکنوں نے شہر کے کئی تعلیمی اداروں میں انتظامیہ سے ملاقات کی اور اس بند کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے یونیورسٹی کیمپس میں مرلی نامی طالب علم نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔
اُردو یونیورسٹی میں مولانا آزاد کے نظریۂ تعمیر ملک پر سمینار
حیدرآباد، 5 ؍ دسمبر (پریس نوٹ) ماہر معاشیات ، پدمابھوشن پروفیسر کرت پاریکھ، سابق رکن منصوبہ بندی کمیشن، قومی سمینار ’’مولانا آزاد کا نظریۂ تعمیر ملک‘‘ کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ دیں گے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں منعقد شدنی اس سمینار کا افتتاحی اجلاس7؍ دسمبر کو صبح 10 بجے کانفرنس ہال، سول سروسیز ایگزامنیشن کوچنگ اکیڈیمی، یونیورسٹی کیمپس میں ہوگا۔ ہندوستان میں عصری قانونی تعلیم کے باوا آدم مانے جانے والے پدما شری ڈاکٹر این آر مادھو ا مینن، دوسرا کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ سمینار کا اہتمام مولانا ابوالکلام آزاد چیئر کی جانب سے کیا جارہا ہے۔