عثمانیہ یونیورسٹی میں انڈین اوشین پر کانفرنس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : سنٹر فار انٹرنیشنل پروگرامس عثمانیہ یونیورسٹی بہ تعاون انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرس ( آئی سی ڈبلیو اے ) 26 فروری کو ایمبسیڈر راجیو کے بھاٹیہ ڈائرکٹر جنرل آف آئی سی ڈبلیو اے نے انٹرنیشنل کانفرنس کا افتتاح کیا اور انڈین اوشین این انڈین پراسیکٹیو پر خطاب کیا ۔ یہ کانفرنس 28 فروری تک جاری رہے گی ۔ کانفرنس کا عنوان نیو ڈائرکشن ان انڈین اوشین اسٹیڈیز رکھا گیا ہے ۔ کلیدی خطبہ پروفیسر گوناٹلیک صدر نشین سوسائٹی آف سری لنکا نے دیا جب کہ پروفیسر وائی وائکنٹم نے سیتھوسمدرم ، آرکیالوجی ہسٹری اور پالیسی پرخطاب کیا ۔ کانفرنس میں ہندوستانی اوشین مطالعات پر توجہ دی گئی ۔ بالخصوص تاریخ ، آثار قدیمہ ، تہذیب و تمدن اور ساحلی کمیونٹی جیسے مسائل کا احاطہ کیا گیا ۔ اس کانفرنس میں سری لنکا ، ماریشیس ، بنگلہ دیش ، کناڈا ، اور جاپان کے علاوہ ہندوستان کے مختلف مقامات سے اسکالرس نے شرکت کیا ۔ اودے بھاکر ، موہن گروسوامی ، وائی وائیکنٹم ، آرکوہیما ، آر ایس شرما ، منتصر بنگلہ دیش نے بھی شرکت کی ۔۔