حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کے تحت ڈگری سطح پر بی اے ، بی کام اور ایم اے ، ایم کام میں داخلے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے دئیے جارہے ہیں ۔ تعلیمی سال 2014-15 کے داخلے دیرینہ فیس کے ساتھ حاصل کرسکتے ہیں ۔ گریجویشن میں داخلے کیلئے انٹر میڈیٹ کامیاب اور پوسٹ گریجویشن کیلئے متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں۔رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلوخانہ کامپلکس پارکنگ ایریا لاڈ بازار میں 10 بجے تا 5 بجے ربط کریں ۔۔