حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کنٹرولر آف ایگزامنیشن عثمانیہ یونیورسٹی نے اس بات کی وضاحت کی کہ عثمانیہ یونیورسٹی انجینئرنگ امتحانات کو ملتوی نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے امتحانات کے التوا کی میڈیا کی خبروں کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی اور ملحقہ کالجس کے تمام انجینئرنگ امتحانات ویب سائٹ osmania.ac.in میں صراحت کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے اور میڈیا میں امتحانات کے التواء کی پھیلائی گئیں خبریں غلط ہیں ۔۔