عثمانیہ اورینٹل لینگویجس کے امتحانات تاریخ فیس کا اعلان

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : کالج آف لینگویجس کے پریس نوٹ کے مطابق عثمانیہ یونیورسٹی نے اورینٹل لینگویجس کی فیس ادخال کا اعلان کیا ہے ۔ عثمانیہ انٹرنس پری ڈگری کورس ، بی اے ایل اور ایم اے ایل کی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 جنوری جب کہ دیرینہ فیس کی آخری تاریخ 2 فروری مقرر ہے ۔ طلباء سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنی فیس وقت مقررہ پر کالج آفس میں جمع کردیں ۔ دیگر معلومات کے لیے 9247376648 پر ربط کریں ۔۔