عبدالکلام کی سالگرہ ، وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج سابق صدرجمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سابق صدرڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو سالگرہ کی مبارکباد ۔ خدا ان کو اچھی صحت اوردراز عمر عطا کرے۔ عبدالکلام ہندوستانی گائیڈیڈ میزائل تیاری پروگرام میں اپنا حصہ ادا کرنے کی وجہ سے ’’میزائل میان ‘‘ کہلاتے ہیں۔ وہ آج 83 سال کے ہوگئے ۔