عبداللہ عبداللہ کو سابق حریف کی تائید سے انتخابی امکانات روشن

کابل۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ افغانستان کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں سب سے آگے امیدوار عبداللہ عبداللہ کو آج تقویت حاصل ہوئی جب کہ ان کی امیدواری کو ان کے سابق حریف اور مخلوط حکومت کے موجودہ قائد زلمے رسول نے مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی اور عبداللہ عبداللہ کی تائید کی۔ زلمے رسول کو سبکدوش ہونے والے صدر حامد کرزئی کا پسندیدہ امیدوار سمجھا جارہا تھا۔

ان کی عبداللہ عبداللہ کو تائید فیصلہ کن ثابت ہوگی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں میں کوئی سمجھوتہ ہوچکا ہے اور وہ ملک کے آئندہ صدر منتخب ہوجائیں گے۔ زلمے رسول کی صدارتی انتخابات کی مہم میں تھوڑی سی تیز رفتاری پیدا ہوگئی تھی۔ پہلے مرحلہ کی رائے دہی میں 11.5 فیصد ووٹ حاصل کرکے وہ تیسرے مقام پر تھے، لیکن اس کے باوجود وہ ایک بارسوخ اقتدار کے ثالث برقرار تھے۔