حیدرآباد /24 مئی ( سیاست نیوز ) سیاست ٹی وی کا خصوصی پروگرام عامر علی خان کے ساتھ فکرو نظر ہفتہ 25 مئی کو شام 7.30 بجے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ جس میں نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان نے عام انتخابات کے نتائج ، بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کی کامیابی کے پیچھے کارفرما عناصر ، بی جے پی کی کامیابی میں مسلم قائدین کے معاندانہ کردار ، انتخابی نتائج کے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں میں امکانی اثرات ملی مسائل پر کھل کر تبادلہ خیال کیا اور یہ بھی بتایا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو کیا کرنا چاہئے ۔ یہ پروگرام اتوار کو دن میں 11.30 بجے دوبارہ ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔