پروڈیوسر کمل جین جنہوں نے کنگنا رناوت کے ساتھ فلم ’’منی کارنیکا‘‘ بنائی ہے ان کی اگلی فلم عامر خان اور کنگنا رناوت کے ساتھ ہوگی۔ اس طرح یہ پہلا اتفاق ہوگا کہ اس فلم میں کنگنا عامر خان کے ساتھ اسکرین شیر کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم کے لئے بتایا جاتا ہے کمل جین نے عامر خان اور کنگنا سے بات چیت مکمل کرلی ہے۔ ان کی ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔ یہ فلم ماونٹ ایورسٹ پر چڑھائی کرنے والی ارونما سنہا بائیوپک ہوگی۔ بہرحال عامر خان نے ’’کوئین‘‘ دیکھنے کے بعد کنگنا کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی اپنی خواہش جتائی تھی جو اب کمل جین کی فلم سے پوری ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔