چندی گڑھ ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار عامر خان کے خلاف عدالت نے آج ایک نوٹس جاری کی جن پر مشہور ٹی وی شو ستیہ میو جیتے میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کا الزام ہے۔ ایڈوکیٹ مندیپ کور کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے سیول جج جسویندر سنگھ نے عامر خان کو نوٹس جاری کی اور 19 ڈسمبر تک جواب دینے کی ہدایت کی۔ درخواست گذار نے عامر خان کے شو میں ہم جنس پرستی کی حوصلہ افزائی کو سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اُنھوں نے ساتھ ہی ساتھ عامر خان کی اِس حرکت کو تحقیر عدالت قرار دینے کیلئے مداخلت کی خواہش کی۔ یہ شو 19 اکٹوبر کو خانگی چیانل پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا جس میں ہم جنس پرستوں کی طرز زندگی اور اُن کے حقوق پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ درخواست گذار نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اِس معاملہ میں پہلے ہی اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔