حیدرآباد 19 اگسٹ (پریس نوٹ) صدر کانگریس راہول گاندھی نے عامر جاوید اے آئی سی سی ریسرچ ڈپارٹمنٹ سکریٹری (تلنگانہ انچارج) و رکن اے آئی سی سی کو خیریت آباد اسمبلی حلقہ کا انچارج مقرر کیا ہے۔ اس نئی ذمہ داری پر عامر جاوید نے راہول گاندھی اور صدر ٹی پی سی سی اتم کمار ریڈی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ جواں سال قائدین کو آگے بڑھانے راہول گاندھی کی کاوشوں کی یہ پہلی کڑی ہے۔ سابق کونسلر محمد شریف نے آج عامر جاوید سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی ہے کہ عامر جاوید حلقہ اسمبلی خیریت آباد میں پارٹی کو مستحکم بنانے اور اس حلقہ سے کانگریس کی کامیابی کے لئے اہم رول ادا کریں گے۔