عالیجاہ کوٹلہ ، گلزار حوض ، بی بی بازار ، مغل پورہ کے علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری ، چارمینار کے بموجب 20 ستمبر کو عالیجاہ کوٹلہ اور بی بی بازار فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر عالیجاہ کوٹلہ فیڈر کے تحت آنے والے علاقے جات جیسے میر چوک ، میر عالم منڈی ، گرانا گلی ، کالی کمان ، اعتبار چوک ، گلزار حوض میں صبح 11 تا 12 بجے دن اور بی بی بازار فیڈر کے تحت آنے والے علاقے جات جیسے بی بی بازار ، تالاب کٹہ ، مغل پورہ میں دوپہر ایک تا 2 بجے دن برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔