عالمی یونیورسٹیز کی درجہ بندی ،ہندوستان بہت پیچھے

نئی دہلی۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کی مختلف بڑی یونیورسٹیوں کی تیار کردہ ایک فہرست جس میں گلوبل رینکنگ کو ملحوظ رکھا گیا ہے اس میں مساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سرفہرست ہے جبکہ ٹاپ 200 یونیورسٹیوں میں کسی بھی ہندوستانی یونیورسٹی مقام پانے میں ناکام رہی۔ ہندوستان کی اعلیٰ سطحی یونیورسٹیاں دی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ۔ بامبے ( آئی آئی ٹی۔ بی ) کا غیرفہرست میں 222 واں ہے جبکہ آئی آئی ٹی دہلی کا نمبر 235واں ہے۔ آئی آئی ٹی کانپور 300 ویں نمبر پر ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس 322ویں نمبر پر ہے اور آئی آئی ٹی کھرگپور کو 324واں مقام حاصل ہوا ہے۔ کواکوپرلی سائمنڈس (کیوایس ) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگس کہا جاتا ہے۔