عالمی سطح کے پانچ بڑے بینکس خطیر رقمی جرمانہ ادا کرنے آمادہ

واشنگٹن۔21 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی سطح پر پانچ اہم تسلیم کئے جانے والے بینکس نے اس بات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔ ریگولیٹری ایجنسیز اور محکمہ انصاف کی جانب سے عائد کئے گے الزامات کی بھرپائی کیلئے زائد 5 بلین ڈالرس بطور جرمانہ ادا کئے جائیں ۔ ان بینکس پر بین الاقوامی سطح پر پائے جانے والی سود کی اوربیرونی کرنسی زرمبادلہ کی شرحوں سے چھیڑ چھاڑ کی ۔ اٹارنی جنرل لورٹیا ای لائنچ نے کہا کہ بینکس جو کچھ بھی کیا وہ غیرقانونی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں آتا ہے جس کا سلسلہ انہوں نے روزآنہ کی بنیاد پر جاری رکھا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام بینکس ‘ جنہوں نے عالمی سطح پر پائے جانے والے معاشی نظام کو اپنے حق میں کرنے کی ناکام کوشش کی ‘ کہ خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے ۔ جرمانوں کا شرح بھی اتنی زیادہ ہے جو آج تک کبھی دیکھنے میں نہیں آئی ۔ بار کلینر 2.4بلین ڈالرس ادا کرے گی اور اپنے ان آٹھ ملازمین کو برطرف کرے گی جنہوں نے نیویارک بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تاکہ زرمبادلہ کی مارکٹ پر اجارہ داری قائم رکھی جاسکے ۔ جہاں پر روزانہ 500بلین ڈالرس اور یورو کمائے جارہے تھے جو امریکہ کی تمام اسٹاک مارکٹس کی روزآنہ کی کمائی سے پانچ گنا زائد ہے ۔

دولت اسلامیہ کے دو مبینہ ارکان پر جرمنی میں فرد جرم
برلن 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی وکلائے استغاثہ نے کہا کہ انہوں نے دو افراد پر دہشت گردی کے الزامات عائد کئے ہیں ۔ وہ مبینہ طور پر دولت اسلامیہ گروپ کے ارکان تھے جنہوں نے ترکی کے راستے مئی 2014 میں شام کا صفر کیا تھا اور دولت اسلامیہ کے شانہ بہ شانہ جنگ کی تھی۔