جموں ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): بارڈر سیکوریٹی فورس ( بی ایس ایف) نے جمعرات کو جموں و کشمیر کی عالمی سرحد کو عبور کرنے والے ایک پاکستانی کو پکڑ لیا ۔ یہ بات بعض سرکاری عہدیداروں نے بتائی ۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے عالمی سرحد کے قریب کچھ نقل و حرکت کو محسوس کیا اور ایک آدمی کو پکڑ لیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران اس آدمی کی شناخت محمد فضل کی حیثیت سے کی گئی جو پاکستان کے شاکر گڑھ موضع کا رہنے والا ہے اسے مزید تحقیقات کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔۔